دعاء صنمی قریش دعاء صنمی قریش (قریش کے بت ) مولا امیر...
دعاء صنمی قریش دعاء صنمی قریش (قریش کے بت ) مولا امیر المومنین ؑ علی ؑ ابن ابی طالب ؑ کی معتبر ترین دعاؤں میں سے ایک ہے اور معروف ومشہور شیعہ راویان احادیث سے اس دعا کی سند ملتی ہے۔ ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک رات میں مسجد رسول ؐ میں گیا تاکہ نماز شب وہیں ادا کروں ، میں نے حضرت امیر المومنین ؑ کو نماز میں مشغول پایا، میں ایک گوشہ میں بیٹھ کر حسنِ عبادت اور قرات سننے لگا۔ حضرت امیر المومنین ؑ نماز شب سے فارغ ہوئے اور پھر شفع اور وتر پڑھی اور پھر اس قسم کی دعائیں پڑھیں کہ میں نے پہلے کبھی نہ سنی تھیں۔ جب حضرت امیر المومنین ؑ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے عرض کی کہ میری جان آپؑ پر فدا ہو یہ کیا دعا ء تھی ، آپ ؑ نے فرمایا یہ دعاء صنمی قریش ہے۔قسم ہے اس خدا کی جس کے قبضہ قدرت میں محمد ؐ اور علی ؑ کی جان ہے ، جو شخص اس دعاء کو پڑھے اس کو ایسا ثواب حاصل ہوگا کہ گویا اس نے حضور ؐنبی اکرم ؐ کے ساتھ جنگ احد اور بدر ، حنین اور تبوک میں جہاد کیا اور حضور ؐنبی اکرم ؐ کے روبرو شہید ہوا۔ نیز اس کو حضور ؐنبی اکرم ؐ کے ساتھ سو حج اور عمرہ بجالانے کا ثواب ہوگا۔ اور ہزار مہینوں کے روزوں کا ثواب ہوگا اور روزِ قیامت اس کا حشر جنابِ رسالت مآب ؐ اور آئمہ معصومین ؑ کے ساتھ ہوگا، اور خداوند عالم اس کے تمام گناہ کو بخش دے گا اگرچہ تعداد میں آسمان کے ستاروں ، صحرا میں ریت کے ذروں اور تمام درختوں کے پتوں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں اور وہ شخص عذاب قبر سے امان میں ہوگا۔ اس کی قبر میں بہشت کا ایک دروازہ کھول دیا جائے گا، جس حاجت کے لئے پڑھے گا انشاء اللہ پوری ہو گی ۔ ابن عباس اگر ہمارے کسی دوست پر بلا و مصیبت آئے تو وہ اس دعاء کو پڑھے نجات ہوگی۔ (حوالہ مصباح کفعمی میں552 ، بحار الا نوار جلد 82/85 ص260 ) ایک اور روایت کے مطابق ، حضرت امیر المومنین ؑ سے روایت ہے کہ اس دعاء کو پڑھنے والے کا ثواب اس تیر انداز کے برابر ہے جس نے جنگ بدر و احد میں حضور ؐنبی اکرم ؐ کی جانب سے ایک ہزار تیر چلائے ہوں۔ (حوالہ : مستدرک الوسائل ج 4 ص 405 حدیث 5021)۔ نوٹ فرمائیں اس کتاب میں دی گئی دعاء مصباح کفعمی اور بحارالانوار سے لی گئی ہے ، یہ دعاء مولا امیر المومنین ؑ کی تعلیم کردہ مکمل دعاء ہے۔ یہاں اس امر کی طرف توجہ دلانا ضروری ہے کہ دیگر کتب میں پایا جانے والا دعاء کا آخری حصہ ابن طاوس کی طرف سے محض اضافہ ہے۔ دُعَاءُ صَنَمَيْ قُرَيْشٍ Dua-e-Sanam-e-Quraish الْمَرْوِيِّ عَنْ عَلِيٍّ ع (Narrated By Mola Ali -asws ) اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ الْعَنْ صَنَمَيْ قُرَيْشٍ Our Allah -azwj !
Send Your -azwj blessings and salutations to Mohammed -saww and descendents of Mohammed -saww .
✦ ✦ ✦