[5] عید غدیر کی فضیلت فیاض بن محمد بن عمرطوسی بیان کرتے ہیں...
خدا نے آج تمھارے لیے دو بڑی عظیم الشان عیدیں اکھٹی کر دی ہیں، ایک بغیر دوسری کے مکمل نہیں ہوتی، تاکہ اس طرح خدا تم پر احسان مکمل کرے، پھر حضرت امیر علیہ الصلوۃ والسلام نے غدیر کی بہت سی فضیلت بیان فرمائی، یہاں تک کہ فرمایا: اس دن ایک درہم راہ خدا میں خرچ کرنا ہزار درہم کے برابر ہے۔ زیادہ خدا کے قبضہ قدرت میں ہے اور اس دن کے روزہ کی طرف خدا نے بلایا ہے۔ اگر کوئی بوڑھا بزرگ ابتداء دنیا سے اس کے آخر تک دن کو روزہ رکھے اور رات کوعبادت خدا میں بسر کرے، تو اس ایک دن کے روزہ کی برابری نہیں کر سکتا۔ اور جو شخص اس دن اپنے برادر مومن کی از خود حاجت بر آری کرے اور اس سے نیکی کرے وہ ایسا ہوگا جیسے اس دن روزہ رکھنے والا اور رات عبادت میں بسر کرنے والا۔ اور جو شخص اس کی رات کوایک مومن کا روزہ افطار کرائے وہ ایسا ہے جیسے کوئی ایک فیام، فیام، فیام۔ (حتیٰ کہ دس فیام شمار کئے) کو روزہ افطار کرائے۔ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا: یا امیر المومنین علیہ الصلوۃ والسلام!